بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.6°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

سروسز چیفس، ریٹائرڈ اور سروسز افسران کا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت

Thursday, 25 May, 2023

یومِ تکریمِ شہداء پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، ریٹائرڈ اور سروسز افسران نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہر شہید کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء نے قوم اور مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کا کہنا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کے پروپیگنڈے سے قطع نظر ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *