بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں

Wednesday, 7 August, 2024

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں ہیں۔37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے ان فالو کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے جون میں راہول مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کر کے ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کی افواہوں کی تصدیق بھی کی تھی۔تاہم گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔ صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے گول مول جواب دیا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ استری ہے، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی۔واضح رہے کہ شردھا کپور کی فلم تو جھوٹی میں مکار جس میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے راہول مودی نے لکھا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھا کپور اور راہول مودی ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں