بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

طیاروں میں استعمال ہونیوالے جیٹ ایندھن کی پاکستان میں شدید قلت

Saturday, 1 January, 2022

آئل ریفائنریز کی بندش کے باعث طیاروں کو درکارجیٹ فیول کی سپلائی میں شدید قلت کا سامنا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے 15 دن تک درکارمقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

لاہور ائیرپورٹ پر پی ایس او ایوی ایشن حکام نے منیجر ائیرپورٹ سروسز کے نام ای میل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ متعلقہ سروسز پرووائیڈرز غیرملکی طیاروں کو زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول ساتھ لانے کے بارے میں آگاہ کردیں۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی طیاروں کو صرف لازمی صورت میں فیو ل سپلائی کیا جائے گا اور صورتحال نارمل ہونے پرحسب سابق جیٹ فیول سپلائی بحال کردی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *