بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Saturday, 5 August, 2023

پڈعیدن: کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیا پڈعیدن اور بھریاروڈ اسٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، معجزانہ طور مسافر محفوظ رہے۔ریلوے ڈی ایس سکھر نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو الگ کر کے ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے تاہم مسافر محفوظ ہیں ، حادثے کے باعث اپ ٹریک سات گھنٹے سے بلاک جبکہ ڈاؤن ٹریک باحال ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین سکھر سے حادثے والی جگہ پہنچ گئی، مرمتی کام شروع ہو گیا ہے لہٰذا ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کو بحال کیا جائے گا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں