بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448

عمران خان نے کیا بڑااعلان، اہم فیصلہ متوقع

Wednesday, 7 September, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے چشتیاں میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ملک فیصلہ کُن مرحلے پر ہے، جب تک جان ہے ان کا مقابلہ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگوں میں جو شعور آج دیکھ رہا ہوں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا،جو بڑے بڑے چور تھے وہ سب آج ہم پر مسلط ہیں اور حکومت کر رہے ہیں ، ہم کیا کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو یہ کہیں گے ہم مانتے رہیں گے یا ہم ان کی حکومت کو برداشت کریں گے، لوٹوں نے ضمیر فروخت کر کے ایک منتخب حکومت گرائی۔ہم ان کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو نااہل کیا جائے اور الیکشن جیت کر دوبارہ مسلط ہو جائیں، اور فوج کیخلاف پی ٹی آٰئی کو لا کھڑا کع دیا جائے لیکن میری مقابلے کی تربیت ہے میں ان کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا‘۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت میں تیل خرید رہا ہے، موجودہ حکومت روس سے کم قیمت پر تیل کیوں نہیں خرید رہی؟
انہوں نے کہا کہ آج تاریخی مہنگائی ہے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، معاشی گروتھ 6 فیصد پر تھی جس کو 4 ماہ میں گرا دیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *