بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Sunday, 22 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں ، محمود اچکزئی

Monday, 11 November, 2024

پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے۔بلوچستان میں پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام دو روزہ امن جرگے کے آخری روز محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں سے صوبائی انتظامی اختیارات صوبائی انتظامیہ کو واپس کیے جائیں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملا وفاقی علاقے میں تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی مداخلت نے صوبے کی آئینی صوبائی خودمختاری، انتظامی اتھارٹی کو مفلوج کیا ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *