بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

فراہمی انصاف کے متبادل نظام سے یقین ہے کہ زیر التوا مقدمات میں 45 فیصد تک کمی ائے گی چیف جسٹس آف پاکستان

Monday, 12 September, 2022

عدالتی سال کے آغاز پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ چارج سنبھالتے ہوئے سستااور فوری فراہمی انصاف زیر التوا مقدمات سور از خود نوٹس کے اختیارات کا استعمال جیسے چیلنجز درپیش تھے معزز جج صاحبان نے اپنی چھٹیوں کو قربان کرتے ہوئے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی نے گزشتہ دس سالہ اضافے کے رحجان کو ختم کیا خوشی ہے کہ زیر التواء مقدمات کی تعداد 54134 سے کم ہو کر 50265 تک پہنچ گئی ہے صرف جون سے ستمبر تک 6458 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا آئیندہ 6ماہبمیں مقدمات کی تعداد 45 ہزار تک لے ائیں گے
فراہمی انصاف کے متبادل نظام سے یقین ہے کہ زیر التوا مقدمات میں 45 فیصد تک کمی ائے گی ججز تقرریوں کے سلسلے میں بار کی معاونت درکار ہے انھوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ سے متعلق کیس کو جلد سنا جائے گا آبادی میں اضافے سے وسائل پر بوجھ پڑتا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ
پالیسی معاملات میں عمومی طور پر مداخلت نہیں کرتے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایسے مقامات بھی سننے پڑتے ہیں مارچ 2022 سے ہونے والے سیاسی ایونٹس کی وجہ سے سیاسی مقدمات نئ عدالتوں میں آئے ہیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف پانچ دن سماعت کرکے رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا فیصلہ بھی تین دن میں سنایا دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا سیاسی جماعتوں کے سخت رد عمل کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا آگاہ ہیں ملک کو سیریس معاشی بحران کا سامنا ہے ملک میں اس وقت بدترین سیلاب کا بھی سامنا ہے سیلاب متاثرین کیلئے ججز نے 3 دن اور عدالتی ملازمین نے دو دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *