بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Friday, 16 October 2026 | پاکستان: 6 جمادی الاول 1448

فرح گوگی پر 12 ارب کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی، رانا ثناء اللّٰہ

Monday, 10 April, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا۔ فرح گوگی پر 12 ارب کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی۔فیصل آباد میں خطاب کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی آڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح گوگی کو کھلی چھوٹ دی گئی، اُس خاتون پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا اور ملنے والے تحفے بھی بازار میں بیچ دیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جعلی رسید بنا کر توشہ خانہ سے تحائف اٹھائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے قوم کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا۔ عمران خان جھوٹا اور نااہل شخص ہے اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *