بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

لاڑکانہ ،2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

Sunday, 11 February, 2024

لاڑکانہ میں نوڈیروبائی پاس کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچی مہوتا پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ مہوٹہ کے اے ایس آئی سلطان شاہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوئے۔ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ڈی ایس پی مہوتا بشیر احمد شر اور سپاہی صدام حسین شامل ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں