بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

لاہور، تھانہ جلا گھیرا کیس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

Thursday, 13 March, 2025

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اسٹیشن جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنماں پر لاہور کے شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں