بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 6 صفر 1448

مذاکرات اچھی بات ہیں مگر عمران کی گارنٹی کون دیگا، خواجہ آصف

Thursday, 12 December, 2024

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات کی پیش کش اور رابطے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں ان کی گارنٹی کون دے گا؟چند دن پہلے تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 سے لے کر 278 تک بتائی اور کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کیے۔خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا اعتراف یا ذکر تک نہیں کیا، یہ دوغلا پن اور دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت اور کلچر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت سے مذاکرات حرام تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا کیونکہ وہ تو دن میں کئی رنگ بدل لیتے ہیں۔خواجہ آصف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی زمانہ تھا جب جنرل باجوہ اور فیض ضامن ہوتے تھے یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *