بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Sunday, 21 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

مودی کا بھارتی معیشت پر تباہ کن حملہ ،ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

Thursday, 24 April, 2025

مودی کا بھارتی معیشت پر تباہ کن حملہ مودی کے اقدامات سے بھارتی ائیرلائن انڈسٹری کریش کر گئی پاکستان کا پانی بند کرنے کے خواہشمند مودی نے بھارتی معیشت کا بہا روک دیاپہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف اقدامات دراصل بھارتی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہوئے

بھارت نے واہگہ کے راستے 2023-24 میں 3 ہزار 886 کروڑ روپے کی تجارت کی جو اب بند ہوگئی بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تیزی سے پھیلنے والی صنعتوں میں شمار ہوتی ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگلے 20 سال میں 30 ہزار نئے پائلٹس کی ضرورت ہے لیکن بھارتی حکومت کا حالیہ اقدام بھارتی ہوابازی کی صنعت کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوگا
ایک رپورٹ کے مطابق 100 بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 400 بھارتی پروازیں متاثر ہوں گی پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود کے بند کرنے سے یو اے ای کو بھارتی طیاروں کی پروازیں بھی متاثر ہوں گی اور سفری مسافت میں اضافے سے پروازوں کا وقت بڑھ جائے گا

بھارتی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے مسافروں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا بھارت کے بڑے شہروں، دہلی،ممبئی اور بنگلور سے دوبئی ،ابوظبی، شارجہ جانے والی پروازیں خاص طور پر متاثر ہوں گیدہلی سے کابل کی پروازیں بھی منسوخ کرنے سے بھارتی ائیرلائنز انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے ائیر انڈیا، ائیر انڈیا ایکسپریس اور انڈیگو کی خاص طور پر بحیرہ عرب کے راستے لمبا روٹ اختیار کرنا پڑے گا جس سے سفری اخراجات میں اضافہ ہوگا

ائیر انڈیا سب سے زیادہ متاثر ہونے والی بھارتی پرواز ہے جسے اس ماہ 100 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پروازوں کی منسوخی، اضافی اخراجات اور ریونیو خسارے کی مد میں ائیر انڈیا کو 372 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، یہ 6 کروڑ یومیہ نقصان ہے بھارتی ائیرلائنز کے ایندھن کی شکل میں بھارتی سرمایہ جلے گا بھارتی ائیرلائنز کا 700 ڈالر فی کلو لیٹر خرچ بڑھ گیا ہے ائیر انڈیگو کو 2500 سے 3000 کلوگرام اضافی ایندھن جلانا پڑے گا

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *