بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 11 محرم 1448

میکسیکو: گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

Friday, 7 January, 2022

میکسیکو میں کار سے 10 لاشیں ملنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 لاشیں ملیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی تھی جسے حکام نے مشکوک قرار دے کر اس کی تلاشی لی تو کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ یہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود لاشوں کو بری طرح پیٹا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *