ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے آغاز کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ شروع ۔ لاہور شہر کے درجہ حرارت میں کمی کے باعث خنکی کا احساس بڑھنے لگا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارش متوقع ہے۔ ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اور ژوب میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 11 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوانوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گوادر میں 15 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جبکہ دالبندین میں 8 اور خضدار میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف دوسری جانب کراچی میں نومبر کے اختتام تک دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں کراچی کا موسم بتدریج خنکی سے جزوی سردی اور بعدازاں مکمل سرد موسم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
کراچی میں بیشتر وقت بلوچستان سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں جبکہ صبح کے اوقات میں دھند چھانے کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق نومبر کے دوران کراچی میں سرما کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ علاوہ ازیں شدید دھند کے باعث لاہور سے منسلک موٹروے سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ٹھوکر سے کالا شاہ کاکو تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے،ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں