بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

میں نے خود فیلڈ میں جاکر اینٹوں کے بھٹے گرائے ، مریم اورنگزیب

Wednesday, 30 October, 2024

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر اسموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیرِ اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چلنی چاہئیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *