بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 22 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448

نجی شعبوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیر خزانہ

Monday, 11 November, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی شعبوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اسٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ معیشت کی نمو میں فیصلہ کن ثابت ہوگا، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ریاض میں منعقدہ کانفرنس کی تھیم آرٹیفشل سپر انٹیلیجنس تھا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک اور اس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں۔وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سمٹ میں سرمائے تک رسائی پر بھی بات کی جائے گی اور اسٹارٹ اپس نئے حل کے ساتھ مالیاتی رسائی بڑھائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی بھی آتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *