بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Thursday, 19 November 2026 | پاکستان: 10 جمادی الثانی 1448
عاصم منیر

پاک فوج بلوچستان کےعوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Thursday, 19 November, 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نےتربت کا دورہ کیا،جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال،آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نےیادگارِشہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلوں اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

 

فیلڈمارشل عاصم منیرکاکہناتھاکہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہیں صوبےمیں جاری سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان میں امن،خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کا عزم غیرمتزلزل ہے،تربت آمد پرکورکمانڈربلوچستان نےچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *