بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، 20 سے زائد زخمی

Monday, 28 April, 2025

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران آگ لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا، ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی، ٹرک اڈے پر تیل کی درجنوں دکانیں ہیں، ان میں آگ لگ سکتی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *