بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 18.9°C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار

Saturday, 25 March, 2023

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی، جہاں تنظیمی کنونشن مین خطاب کے دوران اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *