بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.7°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون

Wednesday, 7 September, 2022

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین امریکی ڈالر کے عطیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شدید ترین مون سون کی لہروں کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، ذریعہ معاش اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ نتیجتاً سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور نقل مکانی شدید محدود رہی وزیراعظم نے توانائی کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان جموں و کشمیر پر OIC رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگیوں اور گہرے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *