بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.1°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

پاکستان میں رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا، جمائما گولڈ اسمتھ

Friday, 24 March, 2023

انگلینڈ: ہالی ووڈ کی پروڈیوسر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت تھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ماہِ صیام کے آغاز کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی فلم ’Whats love got to di with it‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان میں گزرے ہوئے اپنے بہترین لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گزرے ہوئے تمام وقت میں سے رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت ہے۔انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا۔ یہ مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کی کوشش کا بھی مہینہ ہے۔ کوئی فضول تبصرے نہ کرے اور جھوٹ نہ بولے یہ غور و فکر، خیرات، مہربانی، معافی، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جلیبیوں کا وقت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *