Site icon Daily Pakistan

پاکستان میں متبادل توانائی کی اشد ضرورت ہے معاشی ماہرین

سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی اشد ضرورت ہے پاکستان توانائی کے معاملے میں حد سے زیادہ درآمدات پر انحصار کرتا ہے

سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی اشد ضرورت ہے پاکستان توانائی کے معاملے میں حد سے زیادہ درآمدات پر انحصار کرتا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حساب سے پانچواں ملک ہے یہ بات انھوں نے متبادل توانائی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی یہ سیمینارکراچی میں منعقد ہوا ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد سلیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متبادل توانائی ملک کے لیے نہایت اہم ہے ادارہ شماریات کے سی ای او احسان ملک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننےکی زحمت نہیں کی

Exit mobile version