بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا ، دفتر خارجہ

Friday, 6 January, 2023

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق ودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ گزشتہ سال بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 214 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 57 کوحراست کے دوران یا جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ صرف گزشتہ ایک ہفتے میں قابض بھارتی فوجیوں نے جموں کے علاقے سیدھرہ میں چار افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا اور بعدازاں ان کے چہرے مسخ کر دیئے ۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اس المیے کا نوٹس لیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا چار ہزار سے زائد کشمیری بدستور مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید ہیں، سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانے اور قید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں