پاکستان

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند، مزید 10 پروازیں منسوخ

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند، مزید 10 پروازیں منسوخ

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند کے باعث آج بھی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ، دبئی سے پشاور اور جدہ سے ملتان کی پروازوں کو اسلام آباد اور لاہور منتقل کر دیا گیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258 اسلام آباد میں اتاری گئی۔جدہ سے پشاور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 اسلام آباد منتقل کی گئی جبکہ جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 840 لاہور اتار لی گئی۔کراچی سے اسلام آباد، سکھر، پشاور، لاہور کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ایئر لائن کی دبئی سے ملتان اور شارجہ سے پشاور کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔نئے سال کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri