اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں کے نجی اسکول آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے سڑکوں کی بندش کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن وحید خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کل بھی کنٹینرز کی وجہ سے طلبا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب کے صدر ابرار احمد نے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی شہر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا کہا ہے۔ابرار احمد کے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سڑکوں کی بندش کے باعث کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام پولیس سہولت سینٹرز اور ڈرائیونگ لائسنس دفاتر آج بند رہیں گے۔
خاص خبریں
پنڈی ،اسلام آبادکے نجی اسکولز میں آج چھٹی کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 189 Views
- 1 مہینہ ago