پاکستان

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے ، عظمی بخاری

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے ، عظمی بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی۔ آئی کے غنڈوں نے روایتی طور پر اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے وہ پاگل ہو چکے ہیں، پنجاب پولیس لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بار بار جیت کا مزہ چکھایا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتتے ہیں، اب ان کے پاس دھاندلی کی سہولتیں نہیں ہیں اس لیے غنڈہ گردی اور قتل و غارت کا سہارا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri