بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل کو رہا کرالیا

Sunday, 25 August, 2024

پولیس ترجمان نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی، مغوی اہلکار کے بدلے قتل کے مجرم جبار لولائی کو جیل سے رہا کیا گیا، جبار نے دو سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک دی اور ہوائی فائرنگ بھی کی، پولیس کیخلاف کارروائی اور ساتھی کی رہائی پر شر گینگ نے بھی اپنے لیڈر راحب شر کو مبارکباد دی اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔واضح رہے کہ مغوی کانسٹیبل کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم کل شام سے کچے میں تھی۔یاد رہے گزشتہ دنوں کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوں نے ایک پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرلیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *