بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.3°C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Thursday, 28 November, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *