بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.6°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے

Tuesday, 6 May, 2025

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں