بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.2°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Monday, 30 January, 2023

لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل عرف نکا پہلوان اپنے بھتیجے کے ساتھ لاہور جارہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر چار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شیر افضل اور بھتیجا ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشوں کو ریسکیو 1122کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ وقوعہ کو بھی سیل کردیا ہے۔دوسری جانب آئی پنجاب نے وا قعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتار ی کی ہدایت کردی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں