پاکستان خاص خبریں معیشت و تجارت

پی ٹی اے نے لائسنس کی مد میں چوبیس ارب چوبیس کروڑروپے کی رقم وصول کر لی

پی ٹی اے نے لائسنس کی مد میں چوبیس ارب چوبیس کروڑروپے کی رقم وصول کر لی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ سے چوبیس ارب چوبیس کروڑ یعنی 24.24 بلین (105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) رقم وصول کر لی ہے۔واضح رہے کہ یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف)میں جمع کرائی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی23- 2022 کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم اس رقم کے ساتھ مجموعی طور پرچھپن ارب ستاون کروڑ یعنی 56.57 بلین (امریکی ڈالر 253.78 ملین کے مساوی)ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri