بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

چمن: جے یو آئی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی

Saturday, 31 May, 2025

چمن میں جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل پر حملہ چمن کے علاقے محمود آباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مولانا حافظ گل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو چمن منتقل کر دیا ہے۔
ڈی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق مولاناحافظ گل کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل و رہنما جے یو آئی مولانا امان اللہ کے مطابق ملزمان نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا ہے کہ مولانا حافظ گل اذانِ ظہر دے رہے تھے کہ مسلح افراد نے پیچھے سے وار کیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں