بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

کراچی: گلشنِ اقبال میں چھاپہ، ٹرین میں اغوا ہوئی بچی بازیاب نہ ہو سکی

Tuesday, 3 June, 2025

فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کے ٹرین سے اغوا ہونے کے واقعے میں ریلوے پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر رات گئے گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی میں چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے دوران اغوا ہونے بچی بازیاب نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ کے شک کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، بچی کا والد نشے کا عادی ہے، بچی کی والدہ شوہر سے تنگ آ کر 27 مئی کو گھر چھوڑ کر کراچی آ رہی تھی۔
بچی کی والدہ کے مطابق بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔ان کا کہنا ہے کہ لسی پینے کے بعد نیند آ گئی، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی اور لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں