خاص خبریں

گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام

گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور پھر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پنکی نے عدالت پیشی کے دوران شور شرابہ کیا اور کہا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کرکے وین میں لایا گیا، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور مجھ پر تشدد بھی کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے ملزمہ کو یقین دہانی کرائی کہ عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا، آپ کا اور آپ کے وکیل کا مکمل مؤقف سنا جائے گا۔انمول عرف پنکی نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف 20 سے 25 پرچے ڈالے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ سب کچھ قبول کریں ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لے جائیں گے ۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ 3 دن ریمانڈ ملا تھا، کیس میں کیا پیشرفت ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 لوگ گرفتار کیے ہیں، ملزمہ کی نشاندہی پر ریکوری ہو رہی ہے تاہم ملزمہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ ملزمہ کا پہلا آرڈر کہاں ہے ؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا پہلا آرڈر پولیس موبائل میں موجود ہے، اس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انویسٹی گیشن ہے آپ کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 3 کیسز ہیں، معزز عدالت کو صحیح طرح سمجھا نہیں سکا، ملزمہ آج تک نہیں پکڑی گئی تھی، بہت عرصے سے کام کر رہی ہے، یونیورسٹیوں میں نسلیں تباہ کردی گئی ہیں، 800 افراد کے نمبر ملے ہیں جن کو منشیات سپلائی کر رہی تھی، ملزمہ کے گینگ میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے