بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 5.1°C
Sunday, 25 October 2026 | پاکستان: 15 جمادی الاول 1448

آئینی ترامیم کا معاملہ ، حکومت نے مولانا فضل لرحمان کی تجاویز مان لیں

Tuesday, 8 October, 2024

آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان دو سے تین روز میں آئینی ترامیم سے متعلق اپنا مسودہ حکومتی ٹیم کے حوالے کر دیں گے۔قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر معاملات پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججوں کی تقرری اور اختیارات کے حوالے سے ترامیم لائی جائیں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *