بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے: شمشاد اختر

Monday, 6 November, 2023

نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے۔اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عمل درآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لیانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔شمشاد اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *