پاکستان

آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے۔ قرض پروگرام کیلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے۔وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا اس لئے مشن کی آمد متوقع نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے