بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو

Friday, 22 September, 2023

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *