بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہوگئی ، حامد رضا

Thursday, 18 July, 2024

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہوگئی۔اسلام آباد میں شیخ وقاص کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسی لیے اب مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلایا گیا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ نشستیں تحریک انصاف کی امانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت عدلیہ سے تصادم چاہتی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں