بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

استعفیٰ نامنظور ، عمران خان کی عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت

Sunday, 7 July, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل استعفیٰ نامنظور ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی ہدایت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفی مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *