بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اسلحہ ، شراب برآمدگی کیس ، علی امین کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم

Wednesday, 23 October, 2024

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف ناجائز اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہوسکا اور تعمیل رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *