کراچی – پیر کو لاپتہ ہونے والے چھ سالہ بچے کی لاش منگل کو یہاں ملی۔
کراچی میں اغوا ہونے والے چھ سالہ بچے کی لاش لی مارکیٹ پنجابی گلی سے برآمد ہوئی ہے۔
ولی کو پیر کی شام ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ نیپئر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا۔
اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کی ماں نے بتایا کہ بچے کی مسخ شدہ لاش کو بوری میں لپیٹ کر تین منزلہ عمارت سے پھینک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہم انصاف چاہتے ہیں۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں