بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار

Sunday, 15 June, 2025

اسلام آبادچیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم سپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کمیٹی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر کو براہ راست کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ اس مطالبے پر عمل نہیں کر سکتے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں