بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

امریکا، ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

Thursday, 2 January, 2025

امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر ٹرک کے اندر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش نکالی گئی ہے تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ مرد ہے یا کوئی عورت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ سائبر ٹرک کار رینٹل کمپنی سے کرائے پر لیا گیا تھا۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سائبر ٹرک میں دھماکا آتشبازی یا بم کی وجہ سے ہوا ہے، یہ واقعہ نیوآرلینز میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ایلون مسک نے ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشتگردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف ایجنسیاں اس بات کی تحقیقات کررہی ہیں کہ آیا نیوآرلینز اور لاس ویگاس واقعات کا کہیں آپس میں تعلق تو نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *