امریکا کو ایران کے ہمسایہ ممالک کو سرحدیں بند کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے، واشنگٹن کی کئی ہفتوں کی سفارتی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے ایران کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کیلئے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کردی، امریکی ٹاسک فورس خود فوجی کارروائیاں نہیں کرے گی، امریکا پڑوسی ممالک کو اپنی افواج استعمال کرنے پر آمادہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنی افواج کے ذریعے ایران کی غیرقانونی تجارت روکیں مگر ایران کے پڑوسی ممالک کو سرحدی تجارت بند کرنے سے اندرونی بدامنی کا خدشہ ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق عراق اور ترکیہ ایران کے ساتھ زمینی تجارتی راستے بند کرانے کی امریکی کوششوں کا مرکز ہیں، ترکیہ نے ایران کے ساتھ سرحدی پالیسی تبدیل کرنے سے بڑی حد تک انکار کردیا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے نئی ٹاسک فورس ’آئرن گیٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ایران کی سرحدوں کے ذریعے جدید ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ سامان کی نقل و حرکت روکنا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق اس خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا حکم سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دیا ہے۔ فورس میں تقریباً 20 فوجی اور سویلین اہلکار شامل ہوں گے اور اس کا مرکز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں ہوگا۔سینٹ کام کے بیان کے مطابق ’آئرن گیٹ‘ امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور ایران کی زمینی سرحدوں سمیت بحیرہ کیسپین کے راستے ہتھیاروں کی منتقلی کی نگرانی کرے گی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں