تہران :ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں جو بھی انفرااسٹرکچر باقی ہے اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی قانون شکنی اور عدم استحکام کو جاری رکھے ہوئے ہے، آبنائے ہرمز ایران کے لیے سرخ لکیر ہے، امریکا کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کیا گیا اور ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کے ضبط و تحمل کے باعث خطے کا جو انفرااسٹرکچر اب تک محفوظ رہا ہے ایسے آہنی وار سے کچل دیا جائےکہ اس کا کوئی نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن یہ جان لے کہ ہمارے لیے فیصلہ کن کارروائی کا لمحہ ضبط کا نہیں ہوتا۔ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جو ردعمل آئے گا وہ برابری کا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہوگا، یہ حملے پہلے سے زیادہ شدید، زیادہ وسیع اور زیادہ تباہ کن ہوں گے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں