بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.2°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448
امریکا کے ایران پر مزید فضائی حملے، درجنوں فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا کے ایران پر مزید فضائی حملے، درجنوں فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

Monday, 13 July, 2026

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 12 جولائی کو ایران کے مختلف فوجی اہداف پر ایک اور بڑے فضائی آپریشن کے دوران درجنوں مقامات کو جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔سینٹ کام کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار تنصیبات، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں، چھوٹی فوجی کشتیوں اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی میں امریکی لڑاکا طیاروں، بحری جنگی جہازوں، فضائی ڈرونز اور سمندری ڈرونز کا استعمال کیا گیا تاکہ ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو محدود کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور دیگر تجارتی سامان کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے۔سینٹ کام نے مزید کہا کہ امریکی افواج خطے میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور آزادیٔ جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔امریکی فوج نے اپنے بیان میں ایران پر خطے میں مسلسل جارحیت، ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ان سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی بحری تجارت اور علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *