بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

امریکی ایجنٹ عمران خان کی محبت میں مرے جا رہے ہیں: طلال چوہدری

Wednesday, 22 March, 2023

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان تم کہتے تھے کہ امریکا تمہارے خلاف ہے، مگر امریکی ایجنٹ تمہاری محبت میں مرے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو ان کے عمران خان سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد تم عمران خان کے لیے مرے جا رہے ہو، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، انہوں نے قانون و آئین سے بغاوت کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں