بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

امید ہے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید موخرنہیں ہوگا: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Friday, 17 January, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید موخرنہیں ہوگا، پہلے ہی تین بار فیصلہ موخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانے پر حکومت بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوانوں کو سیرت النبیۖسے روشناس کرانا جرم ہے تو یہ جرم عمران خان کرتا رہے گا۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشری بی بی کے اکانٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں