امریکا میں انسان اور روبوٹ کے درمیان ایک منفرد فائٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فائٹ میں امریکی انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر فرینکی لاپینا نے تقریباً چھ فٹ قد کے ہیومنائیڈ روبوٹ کا سامنا کیا۔
یہ غیر معمولی مقابلہ امریکی روبوٹکس کمپنی آر ای کے کی جانب سے سان فرانسسکو میں منعقد کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ایسے ورچوئل ریئلٹی گیمنگ تجربے کو فروغ دینا ہے
جس میں انسان دور بیٹھ کر ہیومنائیڈ روبوٹس کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر سکیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں روبوٹ کو مقابلے سے قبل ایک پیشہ ور فائٹر کی طرح وارم اَپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقابلہ شروع ہونے کے بعد لاپینا نے روبوٹ پر مکوں سے حملہ کیا جبکہ روبوٹ نے ککس اور دیگر طاقتور وار کیے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں